Tuesday, July 4, 2017

چنبل (PSORIASIS)

0 comments
💢💢
چنبل ایک جلدی مرض ہے .....
 آغاز مرض میں پہلےجلد پہ چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوتے ہین جن کی سطح پہ چھوٹے چھوٹے تہہ بہ تہہ ایسے چھلکے ہوتے ہیں جنکو آسانی سے کھرچا جا سکتا ہے .....
جلد کی سطح مین سیپ (صدف) کی اوپر والی سطح کی طرح کھردرا پن آجاتاہے .... عام طور پہ اس میں خارش نہیں ہوتی .... اگر خارش ہو تو مرض کے بڑھنے کی علامت ہے......
اگر اس مرض کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ بڑھتا ہے .... چونکہ یہ ایک جلدی مرض ہے اس لئیے یہ جسم کی جلد پہ کہیں بھی ہو سکتا ہے .. اس کا زیادہ زور ٹانگوں , کہنیوں , کھوپڑی , گھٹنوں اور کمر پہ ہوتا ہے ..... یہ مرض بچوں اور بوڑھوں میں کم اور 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں کو عموما ہو جاتا ہے ........ چنبل دو طرح کی ہوتی ہے تَر اور خشک .......

اسباب



چنبل کا سبب بواسیری زہر کااثر ہے ..... بواسیری زہر دل و عضلا ت کی تیزی سے جو رطوبات پیدا ہوتی ہیں ان رطوبات کی زیادتی اور پھر اس میں خمیر سے پیدا ہوتا ہے... بواسیر خونی , بادی بھی اسی کا نتیجہ ہوتی ہیں اسی طرح چنبل کا سبب بھی یہی زہر ہے .....
مزید آسانی کے لئیے یوں کہا جاسکتا ہے کہ جسم جب سوداوی مادوں کو خارج کرنے سے ناکام رہتا ہے تو وہ مادے دانوں کی شکل مین نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے مین چنبل جیسے مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے ....
دیگر اسباب میں اطباء کرام نے نظام ہضم کی خرابی , میلا کچیلا رہنا اور ذہنی تناو بھی کو بھی اسباب المرض کہا ہے .....

علاج



🌟چنبل , داد کا روحانی علاج
🌟
گیارہ بار سورۃ الفاتحۃ اور آیت کریمہ اکیس بار پڑھ کر تین روز تک مریض کو مسلسل دم کریں انشاء اللہ افاقہ ہوگا
پارہ20سورۂ النمل (27)کی آیت نمبر88 کا شرورع کا حصہ
وَتَرَی الْجِبَالَ تَحْسَبُھاَ جَامِدَۃً وَّ ھِیَ تَمُرُّ مَرَّالسَّحَابِ
 چنبل کا علاج بمطابق قانون مفرداعضاء
یہ چونکہ عضلاتی اعصابی میں تر اور عضلاتی غدی میں خشک ہوتی ہے لہذا اس کا علاج اسی تحریک کے اعتبار سے کرین ...
یہ مرہم بھی مفید ہے

ھوالشافی
پارہ 2 تولہ. گندھک آملہ سار 2 تولہ
کافور 6 ماشہ. نیلاتھوتھا 6 ماشہ
سندھور 5 تولہ. ویزلین آدھا کلو
پارہ , گندھک کی کجلی بنا لیں
باقی ادویہ کا سفوف بنا کر ویزلین میں ملا لیں ... چنبل , داد سمیت دیگر جلدی امراض مین مفید ہے
دیگر... چنبل کے مقام پہ جونکیں لگانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے

چنبل و دیگر جلدی امراض کے لئیے بائیوکیمک علاج

کلکیریا فلور 6x. کلکیریا سلف 6x
کالی سلف3x. نیٹرم سلف 3x
نیٹرم میور 6x
ان تمام ادویہ کا کمبینشن مفید ہے

چنبل کے لئیے الیکٹروہومیوپیتھی علاج
اس کے لئیے دو مرکب مفید و مجرب ہیں
اگر مرض مزمن ہو اور تَر چنبل ہو تو یہ مرکب دیں
انجائیوٹیکو 3 کنیسروسو 3 سکروفلوسو3 لنفاٹیکو 1 ورمیفیوگو 1 . تیس کی طاقت میں تیار کر کے ہر تین گھنٹے کے بعد دیں
دوسرا مرکب یہ ہے
انجائیوٹیکو3. سکروفلوسو 1 سکروفلوسو 10. لنفاٹیکو 1 تیس کی طاقت میں دیں
ان کے علاوہ
کنسروسو 11 اور 12 کا مرکب بھی از حد مفید ہے
🌟حرف آخر🌟
شفاء بلاشبہ اللہ ہی کے پاس ہے
🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔