Tuesday, July 4, 2017

الیکٹرو ہومیوپیتھی کے رہنما اصول

0 comments
الیکٹرو ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بنیادی اصول فطرت کے عین مطابق ہیں
(1) انسانی جسم میں ایک برقی طاقت ہوتی ہے جس کے دو حصے ہیں ایک مثبت دوسرا منفی پہلی برقی طاقتیں اعصاب کے اندر زندگی اورفعالیت پیدا کرتی ہیں
(2) زندگی اور صحت کا دارومدار عصبی نظام کے ٹھیک ہونے پر ہے ،کیونکہ انسانی جسم کا کوئی بھی عضو اس وقت تک حرکت نہیں کرسکتا جب تک کوئی خاص عصب
(نرو) اسے تحریک نہ دے ۔دوسرے الفاظ میں ہمارے جسم کے تمام اعضاء نظام عصبی (نروس سسٹم) کے تابع ہیں
(3) جسم کے ہر حصے میں جذب اور دفع کا سلسلہ ہر وقت جاری رہتا ہے
(4) جسم کے اندر مسلسل ٹوٹ پھوٹ سے جو ذرات جمع ہوتے رہتے ہیں ان کا اخراج ضروری ہے ورنہ وہ صحت پر برا اثر ڈالتے ہیں
(5)تباہ شدہ ریشوں کی جگہ نئے ریشوں کی تعمیر کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہوتی ان کو جسم غذا ،پانی اور ہوا سے حاصل کرتا رہتا ہے
(6) فضلات کے اخراج اور تعمیر جدید کے لئے عناصر مہیا کرنے کی غرض سے اس جسم میں دو سرکیولیشن (circulation) موجود ہیں ایک کو Blood Circulation اور دوسری کو Lymph Criculation کہتے ہیں
(7) جسم کے ریشوں کی تعمیر کا سب سے اہم ذریعہ خون ہے اور فضلات کا اخران لمف Lymphکے زریعہ ہوتا ہے ۔ لمف جب ریشوں کو دھوتا ہے تو تباہ شدہ خلیوں کونکال کر باہر پھینک دیتا ہے
(8) اگرہمارے جسم کے دموی اور بلغمی نظام درست رہیں اور جسم کو باقاعدگی کے ساتھ ضروری اجزاء فراہم ہوتے رہیں اور بے کار فاسد مادے نکلتے رہیں تو انسانی صحت برقراررہتی ہے
(9) اگر مندرجہ بالا جسمانی نظاموں میں سے ایک بھی گڑبڑ کا شکار ہو جائے تو صحت میں بگاڑ آ جاتا ہے
مندرجہ بالا جسمانی نظاموں کی خرابیاں دور کرنے کے لئے ڈاکٹر کاونٹ میٹی موجد الیکٹرو ہومیوپیتھی نے اپنی ادویات کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا ہے


پہلاگروپ


سکروفلوسوز ‘‘ ادویات کا ہے جو بلغمی مزاج کے لوگوں کے لئے اکسیر ہے

دوسرا گروپ

انجائیٹیکو ‘‘ ادویات کا ہے جو دموی مزاج کے لوگوں کے جملہ امراض کا شافی علاج پیش کرتا ہے

تیسرا گروپ

’’ کینسروسو ز’’ ادویات کا ہے جو ریشوں کی تعمیر کرنے والی ادویات ہیں اور ان تمام امراض میں کام آتی ہیں ۔ جو ریشوں کے ضائع ہوجانے کے باعث ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ عضلاتی بیماریوں کو دور کرتی ہیں ۔ان ادویات کومزاجی دوا کے ہمرا استعمال کرنا چاہیے

چوتھا گروپ

ان ادویات کا ہے جو نظام عصبی کوطاقت دیتی ہیں اور انہیں اعتدال پرلانے کی غرض سے کام کرتی ہیں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔