یہ دردکولهے کی هڈی سے شروع هوکر ایڑی تک جاتاهے پوری ٹانگ میں ایک جانب هوتاهے یه درد جوڑ پٹھےمیں هوتا هے جو کمر کے پاس سے نکل کر ایڑی تک جاتاهے اس پٹھےکو #Sciatica_Nerve یا #عرق_النساء کهتےهیں کیونکه مریض اس درد میں لنگڑا کر اور رینگ رینگ کر چلتاهے اسی نسبت سےاسے #رینگن کا درد کهتےهیں
یہ ایک سخت اذیت ناک درد هے جب یہ مرض بڑھ جاتا ہے تو مریض ٹانگ, پاوں کی انگلیاں, اور ایڑیاں سب جگہ سخت تکلیف محسوس کرتاہے اور اذیت مین مبتلا رہتا ہے عرق النساء کے بعض مریض اس مرض کی شدت کی وجہ سے بعض اوقات پاؤں سن ہونے کی بھی شکایت کرتے ہیں
⭕اسباب⭕
سوزش گردہ , خشک یاتری والی اشیاء کا بکثرت استعمال -
⭕اقسام مرض⭕
یہ مرض دو طرح کا ہوتا ہے (1)دائیں طرف (2) بائیں طرف
⭕عرق النساء دائیں طرف ⭕
یه عضلاتی غدی تحریک کامرض هے اسکا علاج غدی عضلاتی تحریک سے کرنا چاهئے.
⭕عرق النساء بائیں طرف⭕
یه اعصابی غدی تحریک کا مظهر هے جو غلیظ بلغم کے جمع هونے سے شروع هوجاتاهے اسکا پهلے اعصابی عضلاتی دے کر رطوبات کا ادرار کریں پھر عضلاتی غدی و عضلاتی اعصابی نسخه جات استعمال کراۓ جائیں.
🔴علاج بمطابق طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم🔴
سنن ابن ماجہ میں محمد بن سیرین ؒ نے انس بن مالک ؓ سے حدیث بیان کی۔
”کہ میں نے رسول االلہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ عرق النساءکا علاج جنگلی بکرے کی ران کو مہرا کیا جائے پھر اس کی یخنی تین حصہ کردی جائے اس کے بعد تین دن تک یخنی کا استعمال نہار منہ کیا جائے‘ روزانہ نہار منہ ہونا چاہیے“۔
🔴تمام جسمانی دردوں کے لئیے علاج نبوی🔴
) ’’رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض کی متاثرہ جگہ پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھا کرتے تھے:‘‘
((اعوذ بعزۃ اللہ وقدرتہ من شرما اجد واحاذر، قل اعوذ برب الفلق… قل اعوذ برب الناس))
مذکورہ دعائیں اور سورتیں سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں، متاثرہ جگہ پر پھونک ماریں اور ہاتھ پھیریں، غیر محرم مریض عورت خود ہاتھ پھیرے گی۔ (صحیح مسلم، کتاب السلام باب استحباب رقیۃ المریض
🔴علاج بمطابق الیکٹروہومیوپیتھی🔴
سکروفلوسو10 , کینسروسو10 یہ دونوں میڈیسن 30 کی طاقت میں دن میں چار بار دیں پیلی بجلی مقام نمبر 14(عرق ورکی) پہ لگائیں
🔴علاج بمطابق بائیوکیمک🔴
فیرم فاس6x
میگنیشیا فاس 6x
کالی فاس 6x
یہ برابر وزن میں ملا لیں اور استعمال میں لائیں ... یہ کمبینیشن عرق النساء کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ اور چہرے کے عصبی درد کے لئیے بھی مفید ہے
📢حرف_آخر📢
شفائےحقیقی_اللہ_ہی_کےپاس_ہے
💮جمع و ترتیب💮
حکیم و الیکٹروہومیوڈاکٹر سیف الاسلام سیفی
💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮💮
الیکٹروہومیوپیتھی کی ترویج و ترقی کے لئیے کے لئے ہمارا پیج لائک کریں
https://m.facebook.com/saifelectrohomeo/
ہمارافیس بک گروپ جوائن کریں
https://www.facebook.com/groups/rahnumae.electrohomeopathic/
ہماراوٹس اپ گروپ جوائن کریں
00923456840983
✴✴✴✴✴✴✴✴✴✴✴✴✴
میر ے طبی بلاگ پہ تشریف لائیے
http://matabalnoorelectrohoeopathy.blogspot.com